منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل دپیکا پڈوکون سے متاثر

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل اپنی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس‘ میں کاسٹ کی گئی بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے بے حد متاثر نظر آرہے ہیں۔ون ڈیزل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں کافی عرصے سے دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور ہم فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں بھی ایک ساتھ کام کرنے ہی والے تھے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کو ون ڈیزل کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی اداکاری کی آفر دی گئی تھی تاہم اپنے مصروف شیڈول کے باعث انہیں اس سے انکار کرنا پڑا جس کے بعد دپیکا کے مداحوں کو کافی مایوسی ہوئی۔ون ڈیزل نے مزید کہاکہ میں بالی ووڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں جس سے دونوں صنعتوں کے درمیان دوری ختم کی جاسکے، ساتھ ہی یہ بہت دلچسپ تجربہ بھی ہوگا۔فلم میں دپیکا کے کردار کے حوالے سے ون ڈیزل کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے لوگ فلم میں دپیکا کے کردار کو دیکھ کر ان کے دیوانے ہوجائیں گے۔اور اگر دپیکا کو ہولی وڈ فلم میں پہلی مرتبہ کام کرنے کی وجہ سے کسی قسم کی گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو یقیناً ون ڈیزل کے اس بیان کے بعد ان کی گھبراہٹ میں کمی واقع ہوگی، جو اگلے ماہ بقیہ کاسٹ کے ساتھ فلم ’ٹرپل ایکس‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے کچھ روز قبل فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ میں اس فلم میں اپنی قومیت کے باعث کاسٹ کی گئی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میں اس فلم میں اچھی اداکاری کروں اور لوگ اسے سنیما میں جا کر دیکھیں۔دپیکا فلم میں سرینا نام کی ایک لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو مرکزی کردار’ ’زینڈر‘‘ کو ان کے نئے مشن میں مدد کرتی نظر آئیں گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…