نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم ’’فتور‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی باربی ڈول کترینہ کیف کے سرخ بالوں پر فلم کے پروڈیوسرز کے 55 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ بھارت میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کے کردار کی مناسبت سے کترینہ کیف کو بالوں پر سرخ رنگ کرانے کی ضرورت پیش آئی تو ٹیم کو مقامی سطح پر بالوں کو مطلوبہ رنگ میں ڈھالنے والا کوئی اچھا ہیئر اسٹائلسٹ میسر نہ آیا جس کے بعد لندن کے ایک ماہر کلر ایکسپرٹ کو لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بعد ازاں کترینہ کیف کو اگلے کچھ مہینوں کیلئے باقاعدگی کے ساتھ بالوں کے رنگ کو درست کروانے کیلئے لندن کا سفر کرنا پڑا۔