اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اینی میٹڈفلم’ کنگ فو پانڈ ا 3 ‘دھوم مچانے کیلئے تیار

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کی ایکشن اور مارشل آرٹ کے داو پیچ سے بھرپور کمپیوٹراینی میٹڈتھری ڈی فلم’کنگ ف±و پانڈا3 ‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔دنیا بھر میں کھڑکی توڑ بزنس کرنیوالی کنگ فو پانڈا سلسلے کی پہلی فلم 2008میں ریلیز کی گئی جبکہ اس کا سیکوئل2011میں سنیماگھروں کی زینت بنا، اب اسی کڑی کی تیسری فلم مداحوں کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ایلزینڈرو کارلونی اور جینیفر یو نیلسن کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح اس بار بھی مارشل آرٹس اور کنگ ف±و کے ماہر ایک ایسے بہادر پانڈا کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتا ہے اورانہیں دھول چٹا دیتا ہے۔امریکی اور چائنیز سنیما کی مشترکہ کاوش سے بننے والی اس فلم کو ملیسا کوب نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارجیک بلیک، انجلینا جولی ، جیکی چن، ڈسٹن ہوفمین، لوسی لیو، ڈیوڈ کراس، سیٹھ روجن، جیمز ہونگ، ریبل وِلسن اور برائن کرینسٹن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔لگ بھگ 140ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی فلم کل سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…