منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شیو سینا کے حملے کا خطرہ، غلام علی کل ممبئی میں فن کا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک) ممتاز پاکستانی غزل گائیک غلام علی آجکل بھارت کے دورے پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گلوکار کی 29جنوری کے روز ممبئی میں پرفارمنس ایک مرتبہ پھر سے منسوخ کردی گئی ہے۔غلام علی نے 29جنوری کے روز شعیب الیاسی کی نئی آنے والی فلم ’’گھر واپسی‘‘ کی میوزک لانچ تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔تقریب منعقد کرنے والے آرگنائزر کی طرف سے اے این آئی کو بتایا گیا کہ گلوکار کی پرفارمنس کیلئے نئے مقام اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تقریب اب دہلی میں منعقد کی جائے گی جہاں پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے 2015ء میں بھی بھارتی انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کی بنا پر غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا۔تاہم رواں سال دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی طرف سے پاکستانی غزل گائیک کو خصوصی دعوت پر ہندوستان میں پرفارم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…