لاہور (نیوز ڈیسک ) فلمسٹار لےلیٰ نے کہا ہے کہ غربت اور جہالت کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمےں اےک قوم بنناہوگا ،سانحہ چارسدہ کے شہدا کے خاندانوں سے اظہارےکجہتی کرتی ہوں اوران کے اس غم مےںبرابر کی شرےک ہوں ۔صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غربت ،جہالت اور دہشت گردی نے ہلا کر رکھ دےا ہے ان ناسوروں کو جڑ سے مٹانے کےلئے اتحاد اور ایک قوم بننے کی اشد ضرور ت ہے ۔ لیلیٰ نے کہاکہ سانحہ چارسدہ قومی سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،پاکستانی قوم اےک مرتبہ پھر سے متحدہ ہوگی ہے اوران شہدا کاخون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان بہت جلد انشاللہ امن کاگہوارہ بنے گا ۔انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گڑی مےں ہمےں صبراور تحمل سے کام لےنا ہوگا ،سانحہ چارسدہ کے شہدا کے خاندانوں سے اظہارےکجہتی کرتی ہوں اوران کے اس غم مےںبرابر کی شرےک ہوں ۔