منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

لو اسٹوریز پسند ہیں اسی لئے صرف رومانوی فلموں میں ہی کام کرتی ہوں‘کترینہ

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں لو اسٹوریز پسند ہیں اسی لئے وہ صرف رومانوی فلموں میں ہی کام کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنا بہت پسند ہے جس میں محبت اورانسانی جذبات نمایاں ہوں، محبت اورانسانی جذبات سے ایسی چیزیں ہیں جو فلموں کو کئی ایسی کہانیاں فراہم کرتے ہیں جو ناظرین کے دلوں کو چھوجاتی ہیں، اوراگراسے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جائے تو یہ مزید متاثرکن ہوجاتی ہیں۔ہندی زبان پرعبورنہ ہونے کے اعتراف میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی میں اپنی خوبیوں اورخامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے،جذبات کی ادائیگی میں زبان اہم کردارادا کرتی ہے، ہندی ان کی مادری زبان نہیں لیکن وہ اپنی ہر نئی فلم میں ہندی درست کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہیں تاکہ اپنی اس کمزوری کو ختم کرسکیں-واضح ر ہے کہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم” فتور“ ہے جو کہ 12 فروری کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے مد مقابل ادیتیارائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…