منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی میں شادی اور بچے بالی ووڈ اداکاراؤں کے لیے کیرئیر ختم ہونے کی نشانی سمجھے جاتے تھے مگر آج کی اسٹارز اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔کچھ سال پہلے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرنے والی 38 سالہ اداکارہ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ شادی اور عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھاکہ ہم سب کے ارد گرد تبدیلی آتی ہے، خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ ایک اداکارہ کی بولی وڈ میں زندگی کم دورانیے کی ہوتی ہے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔ودیا فلموں میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں، جو کہ مختلف سماجی مسائل پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ودیا کا دوسری اداکاراؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا ’عمر اب صرف نمبر بن کر رہ گئی ہے، کاجول آج بھی اسی طرح اداکاری کر رہی ہیں، ان کے بچے بھی ہیں۔ ایشوریا ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کچھ سالوں کا وقفہ لینے کے بعد وہ پھر سے اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی طرح بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور اپنے کیرئیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں، اور زیادہ تر اداکاراؤں کی عمر 30 سال سے زائد ہے‘۔’دی ڈرٹی پکچر‘ اور ’کہانی‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ودیا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں مزید فلموں میں کام کرنے کی آفر مل رہی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…