پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی فلموں کی آسکر کے لئے نامزدگی بڑی کامیابی ہے، مہوش

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی اداکارہ وآئٹم گرل مہوش حیات نے کہا ہے کہ آسکر آیوارڈ کے لیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے ۔فلمسازی کے معیارمیں بہتری نے روٹھے ہوئے فلم بینوں کو دوبارہ سے سینماگھروں تک پہنچا دیا ہے۔ منفرد موضوعات پربننے والی ایکشن ، رومانس اورمزاح سے بھرپورفلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اگراسی طرح فلمسازی کے شعبے میں تعداد کے ساتھ معیارکا خیال رکھا گیا تووہ دن دورنہیں جب پاکستانی فلمیں اوران سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مہوش حیات نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں فلم ایک ایسا شعبہ ہے جولوگوں کے سب سے قریب ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، جوان کے کام کوپسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئرسٹائل ، جیولری ، جوتے اوردیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔ یہ ایک فلم اسٹارکی سب سے بڑی خوبی اورکامیابی مانی جاتی ہے۔ آج کا دورجدید ٹیکنالوجی ہے اوراب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے، اسی طرح فلمسازی کے کام اوراس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے۔
اب کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے میں نمایاں کام کررہا ہے۔ ان کی بدولت جہاںنوجوان فلم میکرمنفرد موضوعات پرفلمیں بنارہے ہیں،وہیں کمرشل ازم کے فروغ اورکارپوریٹ سیکٹرکی پراڈکٹس کی تشہیربھی بڑی خوبی سے ہورہے ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جس بحران سے دوچارتھی، اس کی بہتری کی بات کرنا ایک دورمیں بالکل جھوٹ لگتا تھا مگراب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
نوجوان فلم میکراورفنکارمل کرایک ایسے ٹریک پرآگے بڑھ رہے ہیں جس کے ذریعے بہت جلد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پالیں گے۔ آسکرایوارڈز تک پاکستانی فلموں کاپہنچنا ایک دورمیں خواب لگتا تھا مگراب ہماری فلموں کی نامزدگی ہونے لگی ہے اوروہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں نا صرف آسکر ایوارڈ جیتاکریں گی بلکہ ہمارے فنکاروں کوہالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوا کرے گی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…