اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرے،ویناملک

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)معروف اداکارہ اور سماجی کارکن وینا ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جنرل راحیل شریف جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے اس لئے حکومت پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا اس موقع پر وینا ملک کے شوہر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے سفیر کی حیثیت سے یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے یہاں آ کر انہیں معصوم طلباء کے ساتھ ہونے والے ظلم پر انتہائی دکھ اور آفسوس ہوا۔ میرے پاس و الفاط نہیں جن سے میں دکھی ماوؤں کے دکھوں اور غموں کا مداوا کروں، تاہم میرے آنے کا مقصد یہاں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے حوصلے بڑھانا اور انکے والدین کے غم بانٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہم معیاری تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کر سکتے ہیں میری خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کی زیور سے مستفید ہو۔ دہشت گردی اپنے گھناؤنے کاموں کے ذریعے اس ملک کے بچوں کو تعلیم کے حصول سے محروم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے بھادر اور امن پسند قوم انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہہ ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے اور طلباء ہمارے ملک کا مستقبل اور قیمتی آثاثہ ہے ، یہی بچے آ گے بڑھ کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ اس موقع پر وینا ملک اور اسکے شوہر نے ترنم کے ساتھ اے پی ایس پشاور کے ننھے بچوں کیلئے تیار کیا گیا نغمہ بھی گایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…