اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی’ منی مونسٹر ‘ کےفلم بین منتظر

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی ڈراما تھرلر منی مونسٹر کی جھلکیوں نے فلم بینوں کو بے قرار کردیا ،ساتھ ہی کچھ پرانی یادیں بھی تازہ ہوگئی ہیں۔ہدایتکارہ جوڈی فوسٹر کی فلم کی کہانی دلچسپ ہے،منی مونسٹر نامی ٹی وی شو میں میزبان جارج کلونی بطور اسٹاک ماہر جلوہ گرہوں گے جبکہ پروڈیوسر کا رول جولیا رابرٹس نے نبھایا ہے۔فلم میں موڑ اس وقت آتا ہے جب اینکر پرسن کے مشورے پر عمل کرکے ایک بزنس مین اپنی تمام دولت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور ٹی وی شو کو یرغمال بنا لیتا ہے۔منی مونسٹر تو ریلیز ہوگی مئی میں لیکن اس کے ٹریلر نے 1976 کی فلم دی نیٹ ورک کی یاد تازہ کردی ہے،جس میں ٹی وی شو کے دوران پہلے سے پلان کیے گئے قتل کی واردات ہوتی ہے۔دی نیٹ ورک اور منی مونسٹر میں مماثلت ہے یا نہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا،جس کے فلم بین بے چینی سے منتظر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…