اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلو میاں کی تعریف سے کترینہ کیف شرم سے لال ہوگئیں

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) حسن کی تعریف کسے اچھی نہیں لگتی اور اگر کوئی ایسا شخص تعریف کرے جو خاصا قریب بھی ہو تو کیا ہی بات ہے اور ایسا ہوا کترینہ کیف کے ساتھ جب سلمان خان نے بھری محفل میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی کہ وہ شرم سے لال ہی ہوگئیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان اورکترینہ کیف کے درمیان دھواں دھار محبت اور پھر علیحدگی سے کون واقف نہیں لیکن دونوں نے کبھی براہ راست اس کی تصدیق نہیں کی۔ گہری قربت کے خاتمے کے بعد کترینہ اپنے اس دیرینہ دوست سے کتراتی رہی ہیں لیکن سلو میاں نے کبھی ان کی کوئی برائی نہیں کی بلکہ ہر فورم پر ان کی تعریفوں کے پل ہی باندھے۔ گزشتہ دنوں کترینہ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی نئی فلم ”فتور“ کی تشہیر کے لئے سلو میاں کے پروگرام بگ باس 9 میں شریک ہوئیں۔سلمان خان نے کترینہ کیف کو کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کترینہ جیسی باہمت عورت نہیں دیکھی ، بھارت میں ان سمیت سب ہی کترینہ کیف کے دیوانے ہیں۔ ایسی تعریف سن کر کترینہ کا چہرہ شرم سے گلابی ہوگیا اور وہ کافی دیر تک کچھ بھی نہ کہہ پائیں، بھلا جب دبنگ خان کسی کی تعریف کرے تو پھرغرورکا حق کو بنتا ہی ہے اور اس وقت تو انہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے آخر ان کی رنبیر سے دوستی جو ٹوٹ گئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…