منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

رنویر اپنے اسکول پہنچ گئے، بچوں کیساتھ سیلفی بنواتے رہے

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ زمانہ طالب علمی بہت موٹا ہونے کی وجہ سے اسکول میں ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔رنویر کا اپنے اسکول ” لرنرز اکیڈمی“ کے سالانہ فنکشن میں شرکت کے دوران کہنا تھا ”میں اسکول کے زمانے میں اتنا شرارتی تھا کہ اسکول ہی میری زندگی تھی‘ میں نے یہاں 15 سال پڑھا اور اتنا شرارتی ہونے کے باوجود جب میں یہاں سے پاس آوٹ ہوا تو میں اسکول کا ہیڈ بوائے تھا “۔رنویر کا مزید کہنا تھا ”میں اسکول میں اسٹیج پر پرفارم کرنے والے ایک اسٹار کے طور پر مشہور تھا “۔ رنویر اس موقع پر اپنے پرانے اساتذہ سے بھی ملے، انھوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ رنویر نے کہا کہ انھوں نے اسکول کے اسٹیج ڈراموں اور ڈانس میں حصہ لیا جہاں سے انھیں معلوم ہوا کہ وہ بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔رنویر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انھیں ایک بہتر انسان بنایا۔ رنویر نے اس موقع پر اپنی شرٹ کے نیچے پہنی ہوئی اسکول کی ایک شرٹ بھی دکھائی، جس پر مختلف پیغامات لکھے تھے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا ”یہ پیغامات میرے دوستوں اور اساتذہ نے اسکول آخری دن لکھے تھے، یہ ایک یادگار ہے اور میں نے اسے بہت سنبھال کر رکھا ہے‘



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…