منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی کم تعلیم یافتہ 5 حسینائیں

datetime 20  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے جہاں چند اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں وہاں کچھ کم تعلیم یافتہ بھی ہیں لیکن یہاں آج ہم بات کریں گے ان بالی ووڈ حسینا ﺅں کی جنہوںنے فلمی سفر کے دوران کئی کارنامے سر انجام دیئے تاہم تعلیمی میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ان اداکاراﺅں میں پہلا نام اداکارہ کرینہ کپور ہے۔اداکارہ نے بیس برس کی عمر میں بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور لاتعداد سپر ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پڑھائی کے حوالے کچھ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں پہلے پہل مٹھی بائی کالج میں تعلیم حاصل کی ،بعد از اں قانون پڑھنے کا شوق ہوا جو چند روز میں ختم ہو گیا یوں اداکارہ نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔دوسری اداکارہ و سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے ہیں۔اداکارہ نے ابتدائی تعلیم جئے ہند سکول سے پائی پھر سکول تبدیل کر لیا۔سکول کی تعلیم مکمل بھی نہ ہو پائی تھی ڈیزائننگ شروع کر دی اسی دوران انھیں کئی ایک ڈیزائنرز سے انکے کپڑوں کی ماڈلنگ کی پیشکش ہونے لگی اور اداکارہ تعلیم کو خیر باد کہہ کر فلمی دنیا کی آنکھوں خیری کر دینے والی روشنیوں کا حصہ بن گئیں۔بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی حسینہ دیپکا پڈکون کا شمار انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے لیکن تعلیم کے میدان میں وہ کافی پیچھے ہیں۔اگرچہ اداکارہ اپنی کئی ایک فلموں میں کالج کی پڑھی لکھی لڑکی کا کردار ادا کر چکی ہیں اور انکی بے داغ اداکاری سے ایسا محسوس بھی نہیں ہوتا کہ وہ کم تعلیم یافتہ ہیں لیکن حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ اداکارہ نے گریجویشن بھی مکمل نہیں کی ہوئی۔چوتھی اداکارہ و سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا ہیں۔پریانکا چوپڑا بالی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ بین الاقوامی انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔اداکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یہ حسینہ تعلیم کے میدان میں گریجویشن مکمل نہیں کر سکی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا شمار90ئ کی دھائی کی مقبول ترین اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے اداکاری کی خاطر صرف 6جماعتیں ہی پاس کیں اور سکول چھوڑ دیا۔واضح رہے پہلی فلم ”پریم قیدی ”میں کرشمہ کپورکی عمر صرف 16سال تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…