پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف کی خفیہ ملاقاتیں ،آخراداکارہ دل کی بات زبان پرلے آگئی

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جو ا?ج کل رنبیر کپور سے علیحدگی اوراپنے سابق دوست دبنگ خان سے ملاقات کے حوالے بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سلو میاں سے کسی بھی ملاقات کی تردید کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی عباس اورکترینہ بہت اچھے اور پرانے دوست ہیں، کترینہ ہر سال ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتی ہیں۔جب کہ ان کی فلم “سلطان” میں دبنگ خان مرکزی کردارادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں علی عباس ظفر نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کو بھی مدعو کیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ اورسلمان خان کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس طرح کی من گھڑت باتوں کو بڑھا چڑھا کرنہیں پیش کیا جائے۔اب کترینہ کو کون بتائے کہ جس طرح ریاضی میں دو منفی مل کر مثبت ہوجاتے ہیں اسی طرح بالی ووڈ میں تردید کا مطلب ہی تصدیق ہوتا ہے، اب وہ سلمان سے دوستی اور پھر اس دوستی کے خاتمے اور اس کے بعد رنبیر سے قربت اور دوریوں کو ہی دیکھ لیں کیونکہ انہوں نے ہمشہ ہی ان باتوں کی تردید کی لیکن حقیقت تو کچھ اور ہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے ہی یہ خبریں میڈیا میں آئی تھیں کہ گزشتہ ہفتے علی عباس ظفر نے ممبئی کے ایک کلب میں کترینہ کیف اور سلمان خان کو مدعو کر رکھا تھا، میزبان تو کچھ ہی دیر بعد وہاں سے اٹھ گئے لیکن سابق پریمی جوڑے نے کافی دیر وہاں بیٹھ کر راز و نیاز کی باتیں کی تھیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…