منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی ووڈ خوبرو سانولی سلونی اداکارہ آسن آج اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ آسن اور ان کے بوائے فرینڈ راہل شرما کی آج شادی کی تقریب ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور دعوت نامے بھی خاص خاص مہمانوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ہندو اورمسیحی رسومات بھی دکھائی دیں گی جب کہ آسن نے شادی کارڈز کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں جس میں آسن اور راہل شرما کا نام نمایاں ہے۔اداکارہ آسن کے ہونے والے شوہر بھارت کی موبائل ساز کمپنی کے مالک ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے محبت کے چرچے زبان زدعام تھے۔ حال ہی میں اداکارہ آسن کی انگلی پر ہیروں کی انگھوٹھی دیکھی گئی تھی جس کی مالیت 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور میڈیا پراس حوالے سے خبریں بھی آئیں کہ یہ انگوٹھی ان کے ہونے والے شوہر راہل شرما نے انہیں تحفے میں دی ہے۔واضح رہے کہ تامل فلموں سے فنی سفر شروع کرنے والی اداکارہ آسن کی بالی ووڈ نگری میں نمایاں فلموں میں گجنی، ریڈی، ہاؤس فل 2، کھلاڑی 786 اور آل از ویل شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…