پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرشمہ کپور نے میرے ساتھ پیسے کے لئے شادی کی ، سنجے کپور

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) دہلی کے بزنس مین سنجے کپور نے الزام لگایا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے ان کے ساتھ پیسے کے لئے شادی کی تھی، بھارتی انگریزی اخبار ”آئینہ“کے مطابق کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرشمہ ایک بیوی اور بہو کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہیں، سنجے کپور نے درخواست میں کہا ہے کہ کرشمہ نے ایک ماں کی ذمہ داری کو بھی ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا۔ درخواست میں سنجے کپورنے دعوی کیا ہے کہ کرشمہ بچوں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ مجھ سے زیادہ سے زیادہ پیسے حاصل کر سکے۔ انہوں نے کرشمہ پر الزام لگایا کہ کرشمہ نے بچوں کو بھی ان کے بیمار داداسے نہیں ملنے دیا اور ملنے کی آخری امید کے ساتھ انہوں نے 6 ماہ پہلے ہی دم توڑ دیا۔دوسری طرف کرشمہ کے وکیل انقلاب ساٹھے نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنجے جھوٹی کہانیاں بنا کر بچوں کے لئے حالات کو اور مشکل بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرشمہ کپور کے ساتھ سنجے کپور کی شادی سال 2003 میں ہوئی تھی. بڑی بیٹی سمارا 2005 میں اور بیٹا کیان سال 2010 میں پیدا ہوا تھا. اس سے پہلے کرشمہ نے سنجے کپور پر برا برتاو کرنے کا الزام لگایا تھا۔کرشمہ اور سنجے کے دو بچے سمارا اور کیان فی الحال اپنی ماں کرشمہ کپور کے ساتھ ہی رہتے ہیں جن کی حوالگی کے لئے بھی سنجے کپور نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…