اسلام آباد(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان کی بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر اب بالی ووڈ کے بڑے فنکاروں کے بعد اب بھارت کی مشہور صحافی برکھا دت بھی ان کی حمایت میں آگئیں اور کہا کہ ہم شا ہ رخ خان کے لائق نہیں ہیں۔بھارت کی معروف صحافی اوراینکر پرسن برکھا دت کا شاہ رخ خان کے نام کھلا خط بھارتی ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ دوسری یا تیسری مرتبہ ہوا ہے کہ ان کے کسی انٹرویو نے ملک میں شرمناک حد تک نامعقول صورت حال پیدا کردی ہے۔برکھا دت نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جس قدر حسن مزاح رکھتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ رواداری سے پیش آتے ہیں ایسا ان کے شعبے میں بہت کم دیکھا جاتا ہے ، یقینی طور پر یہ تمام باتیں قابل تعریف ہیں۔ 2 برس قبل جب ممبئی کے وینکھیڈ کرکٹ اسڈیم میں ان کے داخلے پر پابندی لگی تھی تو ایک سیاستدان نے انہیں اسی طرح متعصبانہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس طرح آج انہیں ان کے مذہب کے حوالے سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شاہ رخ خان آج بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ بھارت ہی ان کا ملک ہے ، وہ پاکستان نہیں جارہے ، ایسا کہنے والے اپنی زبان بند رکھیں۔بھارتی صحافی نے لکھا ہے کہ مہاراشٹر میں گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے معاملے میں بھی شاہ رخ خان نے بڑے واشگاف انداز میں کہا تھا کہ ان کی گوشت کھانے کی عادت کا تعلق مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ اسی طرح جب 2010 میں شیو سینا نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تو بھی یہ شاہ رخ خان ہی تھے جنہوں نے واشگاف انداز میں کہا تھا کہ کسی بھی باصلاحیت فنکار کے لئے بالی ووڈ کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے۔برکھا دت نے لکھا کہ مجموعی طور پرآپ کو خوش ہونا چاہیئے کہ ایک مسلم اداکار کو کروڑوں ہندو پسند کرتے ہیں لیکن آپ اپنی فلموں میں نبھائے گئے کرداروں راج اور راہول کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ بطور اداکار ہیرو ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ یہ شرم ناک حقیقت تسلیم کرتی ہیں کہ ہم آپ کے لائق نہیں۔
ہم شاہ رخ خان کے لائق نہیں، بھارتی صحافی برکھا دت کا کھلا خط
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ



















































