بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایکٹنگ میں مقابلے کا چیلنج کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹارمیرا نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایکٹنگ میں مقابلے کا چیلنج کردیا۔ سفارش اورپیسے سے کام تومل جاتا ہے لیکن اسکرین پرپرفارم کرنا کوئی آسان بات نہیں۔ ایسی اداکارہ کا عوام کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
اس بارے میں امریکا سے فون پربات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاص لابی اداکارہ ماہرہ خان کوراتوں رات ”سپراسٹار“ بنانے کے مشن پرکام کررہی ہے۔ اداکاری کی ’ الف ب‘ سے نا واقف اداکارہ کوایک طرف ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں کاسٹ کیا جا رہا ہے تودوسری جانب ٹی وی کمرشلزمیں بھی اسی کو زبردستی سائن کروایا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد فلم انڈسٹری سے برسوں سے وابستہ اداکارہ صائمہ، ریشم اورمجھ سمیت ان تمام اداکاراو¿ں سے انتقام لینا ہے ، جنہوں نے اپنی تمام عمر اس پروفیشن کے نام کردی ہے۔ یہ لابی دوسری اداکاراو¿ں کوبھوکا مارنا چاہتی ہے لیکن رزق دینے کا وعدہ اللہ پاک کا ہے ، اس لیے ان کی یہ سازشیں جلد بے نقاب ہونگی۔ انھوں نے کہا کہ میرا طویل فنی سفر سب کے سامنے ہے۔میں نے بے پناہ کم وسائل کے باوجود بننے والی فلموں میں بہترین اداکاری کی اوراس کی وجہ سے ہی لوگ مجھے اور دوسری اداکاراو¿ں کو پیارکرتے ہیں۔
یہی نہیں میری اداکاری اورشہرت کے چرچے جب پڑوسی ملک تک پہنچے تومجھے وہاں بھی کام کرنے کے لیے دعوت دی گئی ، مگراب صورتحال تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ کراچی لابی جان بوجھ کرہمیں ایسے چھوٹے چھوٹے کردار آفرکررہی ہے جس کوکرنا ہمارے بس میں نہیں۔اس طرح کی پیشکش کا مقصد میڈیا سمیت فنون لطیفہ کے لوگوں تک اس پیغام کوعام کرنا ہے کہ شاید اب ہم کام کرنا ہی نہیں چاہتے۔
میں سب تک اس پیغام کوپہنچانا چاہتی ہوں کہ ہم اپنی صلاحیتوں کے بل پراس سازش کوناکام بنائینگے۔ ماہرہ خان میں اگر اتنا دم ہے تواسکرین پرمیرے مدمقابل کام کرکے دیکھ لے، دودہ اورپانی کا فرق سامنے آجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…