ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریٹی زنتا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنتا کے فلمی کیرئیر میں 17 سال مکمل ہوچکے ہیں جب کہ اپنے فنی کیرئیر میں انہوں نے کئی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان ، سلمان خان سمیت متعدد اداکار شامل ہیں تاہم انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے 17 سالہ فلمی کیرئیر کی یادیں تازہ کی ہیں۔پریتی زنتا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان واحد اداکار ہیں جن کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا ہے جب کہ فلموں میں شاہ رخ خان کے متعدد جذباتی سین دیکھ کر کئی بار روئی ہوں تاہم سلمان خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے قبل خوفزدہ تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پریتی زنتا نے فلم ”دل سے“، ”ویر زارا“ اور ”کل ہو نا ہو“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
شاہ رخ کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا، پریتی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...
-
سعودی عرب میں15ہزار 591 غیر قانونی تارکین گرفتار
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































