پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عابدہ پروین کی کارسیلابی ریلے میں بہہ گئی

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) صوفی گلوکارہ عابدہ پروین لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر ایک حادثہ سے بچ گئیں۔عابدہ پروین اسلام آباد جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی چکری(موٹر وے) پہنچی تو بارش کے پانی کی سطح کئی فٹ بڑھ گئی، جس کے بعد کار کے ریلے میں بہہ جانے سے پہلے پہلے وہ کار سے نکل گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلے میں کئی دوسری گاڑیاں بھی پھنسی ،جن میں سوار لوگ مدد کو پکارتے نظر آئے۔شامل نے مزید بتایا:میں نے ایمرجنسی نمبر پر موٹر وے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے فون پر بتایا کہ میری کار سمیت کئی گاڑیاں چکری کے مقام پر پانی میں پھنس چکی ہیں اور ہم نے بمشکل اپنی جان بچائی۔’میری حیرت کی اس وقت انتہا نہیں رہی جب انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں قریبی موٹر وے بورڈ ڈھونڈوں اور اس پر موجود کوڈ نمبر بتاﺅں تاکہ وہ ریسکیو ٹیم بھیج سکے۔پولیس افسر کا اصرار تھا کہ موٹر وے پولیس قواعد کے مطابق اسے کوڈ معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔ان کی مدد کیلئے اپیل ضائع گئی کیونکہ عملہ کوڈ کے بغیر مدد کیلئے قاصر تھے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کی مدد نہ ملنے پر انہوں نے جہلم پولیس سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ہمیں اسلام آباد پہنچایا۔موٹر وے پولیس میں ایک ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے مقام تک پہنچنے کیلئے انہیں ’کوڈ نمبر‘ درکار ہوتا ہے۔ آئی جی موٹر وے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…