بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بالی ووڈ میں ”سیلفی“ کے بعد ”ویلفی“بھی بنا دی گئی

datetime 7  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار، سیاست دان اور مختلف کھلاڑی کافی عرصے سے سیلفی کو فیشن سمجھتے رہے مگر اب سیلفی اور ڈب میش ایپ کے بعد انڈیا نے اپنی ایپلیکیشن بنائی ہے جسے ویلفی کا نام دیا گیا ہے۔اس ایپ کو بولی وڈ کے ادااکار اور ہندوستانی کھلاڑی ذوق و شوق سے استعمال کرتے دکھائی دے ہیں۔یہ ایپ بھی ڈب میش سے ملتی جلتی ہے جس میں کسی فلم یا گانے کے مشہور جملے کے بول پر ویڈیو بنائی جاتی ہے جس کو ویڈیو سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔2014 پوری دنیا میں سیلفی کا سال تھا البتہ 2015 انڈیا میں اب ویلفی کا سال ہوگا۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے سے پہلے اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔جرمنی میں بنائی گئی ایپلیکیشن ڈب میش دنیا بھر میں نہایت مقبول ہوئی اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ 192 ملکوں میں تقریباً 50 ملین مرتبہ ڈاو¿ن لوڈ کی جاچکی ہے۔ڈب پیش کا بخار انڈیا میں بولی وڈ میں بھی کافی آگے تک گیا، اداکاروں اور ان کے پرستاروں نے اس ایپ کے ذریعے ویڈیوز بناکر فیس بک اور انسٹاگرام پر متعدد بار شئیر کی۔بولی وڈ کے اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ڈب میش پر بنائی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہایت مقبول ہوئی تھیں۔انڈین ویلفی کے شریک بانی رام موہن سندرم نے ویلفی کو اپریل کے مہینے میں لانچ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے ذریعے اداکار اپنے پرستاروں سے بہتر طریقے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے سندرم کا کہنا تھا کہ سیلفی صرف ایک تصویر ہوتی ہے البتہ ویلفی کے زریعے لوگوں تک اپنے جذبات بھی پہنچائے جاسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلفی کی اپنی اہمیت ہے کیوں کہ تصاویر ہمیشہ ایک یاد کی طرح رہتی ہے البتہ وہ اس کو مزید مزیدار بنا رہے ہیں۔حال ہی میں اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم گبر از بیک کو پروموٹ کرنے کے لیے ویلفی کا استعمال کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو فلم کا ڈائیلاگ بولنے کے ساتھ ویڈیو بنانے کو کہا اور اداکار سے ملنے کا موقع جیتنے کو کہا۔سندرم کے مطابق اس ایپ کو اب تک 200000 مرتبہ 140 ملکوں میں ڈاو¿ن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے زریعے جتنی چاہیں ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں اور ویڈیوز کا دورانیہ 10 سیکنڈز رکھا گیا ہے۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…