پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

بجرنگی بھائی جان کا ٹائٹل تنازع کا شکار،ہندو قوم پرست گروپوں کا احتجاج

datetime 4  جولائی  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا ٹائٹل تنازع کا باعث بن گیا جس کیخلاف ہندو قوم پرست گروپوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان کا ایک قوم پرست گروپ وشوا ہندو پریشد نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کے خلاف احتجاج کیا اور اس فلم کا نام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔خبروں کے مطابق گروپ کے ممبران کا کہنا ہے کہ فلم کا نام مذہبی اعتبار سے ٹھیک نہیں اور لفظ بھائی جان کو بدلنا چاہئے ایسا نہ ہونے پر ہندوستان میں فلم کی اسکریننگ روک دی جائے گی۔خبروں کے مطابق اداکار سلمان خان، فلم کے ہدایت کار کبیر خان اور پروڈکشن کمپنی یش راج کو اس کے خلاف نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں سلمان خان بجرنگ بالی کے جانثار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک پاکستانی بچی کو اس کے گھر پہنچانے کی زمہ داری اٹھاتا ہے۔فلم اس سال 15 جولائی کو سینماءگھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…