ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ” دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کرداراداکریں گی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹاراداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ سوناکشی سنہا کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم”دبنگ“ سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا تھا جب کہ فلم کے سیکوئل ” دبنگ 2“ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار اداکیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے دبنگ تیسرے سیکوئل ”دبنگ 3“ میں سوناکشی ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی جب کہ دبنگ خان نے بھی دبنگ گرل کے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کے بھائی ڈائریکٹر ارباز خان نے گزشتہ دنوں فلم ”دبنگ 3“بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سوناکشی ایک بار پھرسلمان خان کےساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































