جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرینہ چاندنی چوک سکول کی ٹیچربنیں گی

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) 15برس سے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ہم سیاستدان نہیں جو سماجی کام کریں، ہم اداکار ہیں اور ہمیں معاشرے کی تبدیلی کے لیے لیکچر دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ بات انھوں نے اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کے طور پر ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ مداحوں کو سینما اسکرین پر وہ کچھ دکھائیں جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔ ہمیں سماجی مسائل پر کسی کو کچھ بتانے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کے خاتمہ کے لیے کوئی لیکچردینے کی ضرورت ہے۔یہ کام سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کا ہے اور ہم صرف اداکارہیں جن کا کام لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہناتھا کہ یہ ایک مختلف فلم ہے جس میں میرا کردار چاندنی چوک کی ایک اسکول ٹیچرکا ہے جو سلمان خان کو پاکستان سے آنے والی بچی کے حوالے سے بہت مدد دیتا ہے۔ فلم کی کہانی بہت زیادہ گہرائی لیے ہوئے اور اس فلم کی عکسبندی کے دوران ملنے والے رسپانس سے مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ لوگ اب بھی مجھے اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ سلمان کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ میری بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام کرتاتھا اس کی ہر فلم میں ایک نیا پن ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ اس میں ایک بڑا اسٹار ابھر کر سامنے آیا ہے اور وہ حقیقت میںبھارت کا سپر اسٹار بن چکا ہے اور اس وقت جو ہیروئنیں یہ کہتی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں وہ جھوٹ بولتی ہیں کیونکہ ہر ہیروئن کی اندر کی خواہش ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ نظر آئے اور ان کی طرف سے سلمان کے ساتھ کام کی خواہش نہ ہونے کا کہنا صرف توجہ حاصل کرنے کا بہانہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…