اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ویڈیو گیم ” فال آﺅٹ 4 “ نومبر کو ریلیز ہوگی

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی بیتھیسڈا کا کہنا ہے کہ عالمگیر تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی مشہور وڈیو گیم فال آو¿ٹ کا چوتھا ورڑن اس سال دس نومبر کو ریلیز ہو گا۔لاس اینجلس میں ہونے والے الیکٹرونک انٹرٹینمنٹ ایکسپو ’ای تھری گیم شو‘ میں بیتھیسڈا نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔اس شو میں فال آو¿ٹ4 کے علاوہ ڈ±وم کے ری میک اور ڈس آنرڈ2 کے 2016 میں ریلیز ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔فال آو¿ٹ4 اور ڈس آنرڈ2 دونوں گیموں میں خواتین کے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں۔بیتھیسڈا نے اس نمائشں کے ذریعے گیم بنانے والی دوسری بڑی کمپنیوں کے شانہ بشانہ چلنے کی کوشش کی ہے-ای تھری میں تاجروں، میڈیا اور تقریباً پانچ ہزار عوامی نمائندوں کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی اورمنگل ہی کو اسی شو میں مائیکروسافٹ اور سونی اگلے سال آنے والے پلے سٹیشن اور ایکس باکس کے بارے میں اپنے ارادوں سے آگاہ کریں گے۔گیم سپاٹ ویب سائٹ کے برطانوی مدیر راب کراسلے کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت بہترین شو تھا، اور میرے خیال میں ان کے پاس دکھانے کو بہت کچھ تھا۔کمپنی نے فال آو¿ٹ4 کا ٹریلر تو رواں ماہ کے آغاز میں ہی جاری کر دیا تھا لیکن گیم کے سیکوئنس اتوار کو ہونے والے اس شو میں پہلی بار دکھائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…