بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فلم ”دل والے“ کی بلغاریہ میں شوٹنگ شروع

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے ”کنگ خان“ شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنی اگلی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ کا آغاز بلغاریہ میں کردیا ہے، جس کی پہلی جھلک دونوں اداکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تصویری پیغامات میں دی گئی ہے۔ہندسستانی اداکار شاہ رخ خان فلم ” رئیس“ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن شامل ہیں۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان نے ہدایت کار روہت شیٹی اور کاجول کے ساتھ فلم کی کچھ تصاور بھی شیئر کی ہیں۔بالی ووڈ کے کنگ خان کے فوراً بعد اداکارہ کاجول نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ کے ساتھ اپنی کچھ تصویر شیئر کی۔شاہ رخ خان اور کاجول نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے جس کے ساتھ ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اس جوڑی کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔فلم’ ’دل والے“ کی ریلیز اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…