جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رانی مکھر جی کے بارے میں وہ 5 دلچسپ باتیں جو دنیا کو معلوم نہیں

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ رانی مکھرجی کے بارے میں آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو ان کے مداحوں سے خفیہ رہیں۔ رواں سال مارچ میں عمر کی 37 بہاریں مکمل کرنے والی رانی مکھرجی کے بارے میں بہت کم جانی جانے والی اہم ترین باتیں درج ذیل ہیں۔
1۔ ”راجہ کی آئے گی بارات“ کو رانی کی پہلی فلم سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل وہ اس سے پہلے 1996ء میں اپنے والد کی بنگالی فلم ”بیئر پھول“ میں بھی کام کر چکی تھیں۔
2۔ ڈائریکٹر سلیم خان نے انہیں 1994ء میں فلم ”آ گلے لگ جا“ میں ہیروئن کے کردار کی آفر کی لیکن رانی کے والد نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی بیٹی ابھی محض 16 سال کی ہے۔
3۔ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کا مرکزی کردار پہلے ٹوئنکل کھنہ کو دیا گیا تھا مگر بعد ازاں یہ رانی کے حصہ میں آ گیا۔
4۔ نجی ٹی وی کے مطابق عامر خان کی فلم ”غلام“ میں رانی مکھرجی کی اصل آواز کی بجائے ڈبنگ کا استعمال کیا گیا جبکہ کرن جوہر بھی ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں رانی کی آواز کی ڈبنگ کروانا چاہ رہے تھے مگر اداکارہ نے اپنی آواز میں بہتری پیدا کرتے ہوئے اپنی ڈبنگ خود ہی کی۔
5۔ وہ ہالی ووڈ میں کئی ڈاکومینٹریز کیلئے کام کر چکی ہیں جن میں Gambling, Gods اور LSD شامل ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…