اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور بزنس ویمن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان مبینہ تعلقات اور وینس کی طلاق سے متعلق افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ریکارڈ کی گئی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اسی دوران نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جے ڈی وینس ممکنہ طور پر 2026 کے اختتام تک اپنی اہلیہ اوشا سے علیحدگی اختیار کر کے ایریکا کرک سے شادی کر لیں گے۔” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 85 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔چارلی کرک کا قتلایریکا کرک دراصل چارلی کرک کی بیوہ ہیں، جو امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور معروف قدامت پسند رہنما تھے۔ چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم میں فائرنگ جیسے حساس موضوعات پر بات کر رہے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چارلی کرک “ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے” نامی تنظیم کے بانی تھے، جو 2012 میں قائم کی گئی اور امریکی تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کے فروغ کے لیے سرگرم رہی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے اور شانن واٹس کی پیشگوئی کے بعد امریکی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک کے مبینہ تعلقات پر بحث زور پکڑ گئی ہے۔















































