ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا جو ڈانس سے بہت محبت کرتی ہیں اور انھوں نے آخری مرتبہ 2009 میں سلمان خان کی فلم ”میں اور مسز کھنہ“ میں آئٹم سانگ پراپنی پرفارمنس دکھائی تھی اس کے بعد کسی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیاہے کا کہناہے میں نے اپنا آخری آئٹم نمبرسلمان خان کی وجہ سے کیا کیونکہ میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں وہ میرے بہترین دوست ہیں اوران کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں۔
یہ بات انھوں نے بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈو ایشین نیوز ایجنسی “ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ میں حقیقت میں آئٹم نمبر کرنے والی نہیں بلکہ صرف ایک اداکارہ ہوں میں صرف پرفارم کرتی ہوں میں ڈانس کرنے پر ناراض نہیں ہوتی کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہون لیکن صرف گھر اورکلب کی حد تک اسے کرنا پسند کرتی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ جو بھارتی چینل کی ڈانس رائیلٹی شو ”نچ بلیے 7“ میں جس کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں کا کہناتھا کہ میں اس پروگرام کے آن ائیر ہونے کا شدت سے انتظار کررہی ہوں کیونکہ ” نچ بلیے 7“ میں رقص پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے لیکن یہ صرف رقص کا ہی پروگرام نہیں بلکہ یہ جوڑوں کے تعلقات کے متعلق بھی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کیا کچھ پررفارم کرسکتے ہیں اور یہ پروگرام رقص ،تفریح اور جذبات سے بھر پور ہے۔
پرگرام کی جیوری میں شامل چیتن بھگت اور کوریوگرافر مرضی پستونجی کے متعلق گفتگو میں کرتے ہوئے انھوں کہا کہ ہم اس شو کی کچھ اقساط ریکارڈ کرچکے ہیں مرضی پستونجی کے ساتھ ایک ٹورر کے سلسلہ پہلے بھی کام کرچکی ہوں اس لیے ان کے ساتھ اجنبیت محسوس نہیں ہوتی جب کہ چیتن بھگت سے صرف چند سیکنڈ کی ہی ملاقات ہوئی ہے اور میں ان کے بارے مین کوئی رائے نہیں دے سکتی اس کے باوجود یہ ضرور کہوں گی کہ چیتن بھگت ایک رائٹر ہیں اور ہماری ایک دوسرے سے مختلف رائے ہوتی ہے اس شو میں مجھے اپنے سے مختلف شعبے کے افراد کے ساتھ کام کرکے حقیقت میں بہت لطف محسوس ہوتاہے۔
سلمان کی خاطر کچھ بھی کرسکتی ہوں، پریتی زینٹا
17
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں