جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

برٹنی سپیئرز کی دوران کنسرٹ مداحوں کو گالیاں

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (نیوز ڈیسک ) ہالی وڈ اداکارہ برٹنی سپیرئز تنازعوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔اس کی تازہ ترین مثال ایک روز قبل لاس ویگاس میں ایک کنسرٹ کے دوران دیکھنے کو ملی جب گلوکارہ نے اپنے ایک مداح سٹیج سے ہی گالیوں سے نواز ڈالا۔
سپیئرز کے ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو سے کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے اس پورے واقعے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سپئیرز ایک گانے کے دوران اپنے پرستاروں سے بات کر رہی ہیں پھر وہ پلٹ کے گانے کیلئے سٹیج کے مرکزی حصے کی جانب بڑھتی ہیں تو کوئی انہیں موٹا کہتا ہے۔ ویڈیو کلپ میں وہ شخص یا اس کی آواز تو سنائی نہیں دیتی ہے تاہم برٹنی کا جواب پورے آڈیٹوریئم میں سنا گیا جب انہوں نے مذکورہ شخص کو فحش گالی سے نوازا۔ اس کے فوری بعد برٹنی سٹیج پر دوبارہ ایسے گانا گانے لگیں جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ برٹنی کے کچھ مداحوں نے کنسرٹ کے بعد دعویٰ کیا کہ برٹنی نے گالی واحد نہیں بلکہ جمع کے صیغے میں دی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ وہاں آڈیٹوریم میں موجود تمام افراد کو گالیاں دے رہی تھیں۔ برٹنی کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ سٹیج پر پرفارمنس کے دوران ہی نقلیں بھی اتارتی ہیں، تاہم ان کے منیجر گلوکارہ کی اس حرکت کو ان کی عادت قرار دے کے جان چھڑاتے رہے ہیں تاہم مذکورہ واقعے سے اتنی آسانی سے خلاصی ملتی دکھائی نہیں دیتی ہے کیونکہ ان کے مداح گلوکارہ کے رویئے پر سخت برہم ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…