ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان حادثے کے وقت نشے میں نہیں تھے: وکیل صفائی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)سلمان خان کا ہٹ اینڈ رن کیس ان دنوں بومبے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سلمان کے وکیل صفائی نے گزشتہ روز دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت سلمان خان نشے میں تھے نہ ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ وکیل صفائی سری کانت شیواڈے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سلمان خان حادثے کے وقت نشے میں نہیں تھے۔ حادثے کے عینی شاہ اور سلمان خان کی گاڑی سے زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے ایک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سلمان خان جب گاڑی سے نیچے اترے تو وہ دو بار لڑکھڑا کر گر پڑے جس پر ارد گرد موجود لوگوں نے انہیں اٹھایا اور پھر وہ وہاں سے بھاگ گئے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ سلمان خان کے گرنے کا واقعہ پانڈے ڈائری کے پاس پیش آیا تھا جبکہ جس مزدور نے انہیں گرتے ہوئے دیکھا وہ وہاں سے دو سو فٹ دور تھا، ارد گرد سو سے زائد افراد بھی موجود تھے، ایسے میں کیسے یقین کر لیا جائے کہ سلمان خان کیسے گرے اور کیوں گرے۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ سلمان خان کے نشے میں ہونے اور ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کی باتیں ایف آئی آر میں پولیس نے شامل کی تھیں اور اس مقصد کے لئے بعد میں جو بل پیش کیا گیا وہ بھی جعلی نکلا۔ سلمان خان کے حوالےسے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک بار میں شراب پی اور اس کا بل بھی دیا۔ اس حوالے سے وکیل صفائی نے کہا کہ سلمان خان بار میں موجود تھے لیکن ان کے شراپ پینے کا کوئی ثبوت نہیں۔ شراب ان کے دوست نے پی تھی، سلمان خان نے بل دیا نہ کوئی دستخط موجود ہیں۔
بالی ووڈ اداکار پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے قتل کرنے کا کیس چل رہا ہے جس میں انہیں 10سال تک قید ہو سکتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…