بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سلمان کی خاطر کچھ بھی کر سکتی ہوں، پریتی

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا جو ڈانس سے بہت محبت کرتی ہیں اور انھوں نے آخری مرتبہ 2009 میں سلمان خان کی فلم میں اور مسز کھنہ میں آئٹم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھائی تھی اس کے بعد کسی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے کا کہنا ہے میں نے اپنا آخری آئٹم نمبر سلمان خان کی وجہ سے کیا کیونکہ میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں وہ میرے بہترین دوست ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ یہ بات انھوں نے بھارتی خبر رساں ادارے انڈو ایشین نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ میں حقیقت میں آئٹم نمبر کرنے والی نہیں بلکہ صرف ایک اداکارہ ہوں میں صرف پرفارم کرتی ہوں میں ڈانس کرنے پر ناراض نہیں ہوتی کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہون لیکن صرف گھر اور کلب کی حد تک اسے کرنا پسند کرتی ہوں۔ بالی ووڈ اداکارہ جو بھارتی چینل کی ڈانس رائیلٹی شو نچ بلیے 7 میں جس کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں کا کہنا تھا کہ میں اس پروگرام کے آن ائیر ہونے کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں کیونکہ نچ بلیے 7 میں رقص پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے لیکن یہ صرف رقص کا ہی پروگرام نہیں بلکہ یہ جوڑوں کے تعلقات کے متعلق بھی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کیا کچھ پرفارم کر سکتے ہیں اور یہ پروگرام رقص، تفریح اور جذبات سے بھرپور ہے۔ پروگرام کی جیوری میں شامل چیتن بھگت اور کوریوگرافر مرضی پستونجی کے متعلق گفتگو میں کرتے ہوئے انھوں کہا کہ ہم اس شو کی کچھ اقساط ریکارڈ کر چکے ہیں مرضی پستونجی کے ساتھ ایک ٹورر کے سلسلہ پہلے بھی کام کر چکی ہوں اس لیے ان کے ساتھ اجنبیت محسوس نہیں ہوتی جب کہ چیتن بھگت سے صرف چند سیکنڈ کی ہی ملاقات ہوئی ہے اور میں ان کے بارے مین کوئی رائے نہیں دے سکتی اس کے باوجود یہ ضرور کہوں گی کہ چیتن بھگت ایک رائٹر ہیں اور ہماری ایک دوسرے سے مختلف رائے ہوتی ہے اس شو میں مجھے اپنے سے مختلف شعبے کے افراد کے ساتھ کام کر کے حقیقت میں بہت لطف محسوس ہوتا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…