پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

قطرینہ کیف کا کپور فیملی کے ساتھ ڈنر

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی اداکاروں رنبیر اور قطرینہ کی دوستی کے چرچے تب ہوئے جب سپین میں تنہائی میں چھٹی مناتے ہوئے ان کی خفیہ طور پر لی گئی تصاویر ایک جریدے نے شائع کی تھیں
بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف کی گذشتہ دنوں رنبیر کپور کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی جس میں رنبیر کے والد رشی کپور نظر نہیں آئے۔در اصل سنیچر کی شب قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے خاندان کے چند افراد ممبئی میں ایک عشائیے پر نظر آئے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس موقعے پر رنبیر کپور کی والد اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ کے علاوہ ان کی بہن ریدھیما کپور، دادی کرشنا کپور اور چچا اور معروف اداکار رندھیر کپور موجود تھے۔ونوں اداکار قطرینہ اور رنبیر ایک ساتھ کار میں آئے اور دونوں نے عام کپڑے پہن رکھے تھے۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور ان کی دوست قطرینہ کیف ایک ساتھ رہتے ہیں۔اس سے قبل رنبیر کے والد اور معروف اداکار رشی کپور نے دونوں کے ساتھ رہنے کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں رنبیر کے فیصلے کا احترام کیا اور اسے اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ جا کر رہنے کی اجازت دی۔ایک عرصے تک قطرینہ کیف اور سلمان خان کی دوستی کے چرچے رہےاس سے قبل ان کے تعلق سے صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی بات کہی جاتی رہی ہے۔رواں سال مارچ میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا کی جانب سے قطرینہ کیف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ’ارے یار‘ کہہ کر رنبیر اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئےاور وہاں سے چلے گئے تھے۔
رنبیر اور قطرینہ کی دوستی کے چرچے تب ہوئے جب سپین میں تنہائی میں چھٹی مناتے ہوئے ان کی خفیہ طور پر لی گئی تصاویر ایک جریدے نے شائع کی تھیں۔حالانکہ دونوں نے کبھی کھلے الفاظ میں اسے قبول تو نہیں کیا ہے لیکن ایک دوسرے کو ’خاص‘ ضرور بتایا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…