بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ ‘ سلمان خان ‘ جان ابراہم اور اکشے فلموں کے علاوہ کاروباری بھی نکلے

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شارخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ فلموں کے علاوہ دیگر کئی کاروبار بھی کرتے ہیں-شاہ رخ خان بالی ووڈ میں سب سے امیر اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنا فلم پروڈکشن ہاو¿س’ ’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ“ کھول رکھا ہے۔ان کی زیادہ تر فلمیں یہی بناتا ہے۔شاہ رخ کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اس کے علاوہ ’امیجینشن ایجوٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جس کی مقامی فرنچائز ’کڈذانیا‘ ہے۔سلمان خان کی ممبئی اور بھارت میں کئی املاک ہیں، جن میں ’پنویل والا‘ فارم ہاو¿س مشہور ہے۔سلمان خان کی کمائی کا بڑا حصہ ان کی اپنی تنظیم ”بینگ ہیومن“ کو جاتا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے اپنا پروڈکشن ہاو¿س ”سلمان خان پروڈکشن“ شروع کیا ہے۔جان ابراہم نے اپنی معاشیات کی ڈگری کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جان نے ’وکی ڈونر‘ سے کامیاب پروڈکشن ہاو¿س شروع کیا ہے اور وہ ہاکی لیگ میں ہاکی ٹیم کے مالک بھی ہیں۔اکشے کمار کے دو فلم پروڈکشن ہاو¿س ہیں، ’گیزنگ گوٹ پکچر لمیٹڈ‘ اور ’ہری اوم انٹرٹینمنٹ‘۔ حال ہی میں اکشے کمار نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے ساتھ مل کر ٹی وی شاپنگ چینل بیسٹ ٹی وی ڈیل شروع کیا ہے۔اکشے کہتے ہیں کہ بیسٹ ٹی وی وینچر میں راج کندرا کی زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور یہ وینچر میرا زیادہ وقت نہیں لے گا۔اجے دیوگن نے پروڈکشن ہاو¿س کے ساتھ ساتھ اپنا پیسہ گجرات میں ایک سولر پلانٹ پر لگایا ہے-آمود مہرا کہتے ہیںکہ اداکار اپنی جمع پونجی کئی کاروبار میں پہلے بھی لگاتے رہے ہیں، جیسے کہ لوناولا کی آدھی زمین تو دھرمیندر کی ہے۔ اجے دیوگن نے بھی وہاں زمین لے رکھی ہے۔ جیتندر نے اپنا پیسہ بہت سارا پیسہ نئی عمارتوں کی تعمیر میں لگایا ہے اور سٹاک بھی خریدے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کافی پیسہ فارما کمپنی میں لگایا۔ سنجیو کمار اور امجد خان کے ریستوران بھی تھے۔ پر یہ سب ذاتی ہوتے تھے اب یہ ’میڈیا نیٹ‘ بن گیا ہے۔ جس سے اداکاروں کو شہرت ملتی ہے اور پیسہ بھی‘آمود مہرا یہ بھی کہتے ہیں، ’اداکاروں میں دماغ نہیں ہوتا ہے وہ اداکاری کر سکتے ہیں بزنس نہیں۔ یہ تو انویسمنٹ بینکرز ہوتے ہیں جو اداکاروں کے لیے کاروبار کرتے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…