ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جوانی کا راز پیار،پیار اور صرف پیار، خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے ،ریکھا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی سدا بہار جوانی نے مداحوں کے اندر یہ جاننے کا تجسس پیدا کر دیا ہے کہ آخر وہ کیا کرتی ہیں کہ وہ اتنی عمر کی ہو کر بھی خوبصورت جوان اور جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے اس کا راز مداحوں کیلئے بالاخر عیاں کر ہی دیا، انہوں نے کہا کہ پیار اور طرز زندگی میں سادگی ان کی جوانی کا راز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ صبح سویرے اپنے دل و دماغ میں اپنے لئے محبت بھر کر اٹھتی ہیں، وہ اپنے لئے ہر چیز بے حد پیار سے کرتی ہیں، انکے خیال میں اپنے خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے کیونکہ محبوب بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی جوانی کا راز یہ بھی ہے کہ شاہانہ طرز زندگی کی بجائے سادہ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ کھانے میں سبزیاں اور انڈوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، یوگا کرتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری ہے اگر یہ عادت اپنا لی جائے تو نہ صرف زندگی آسان ہو جاتی ہے بلکہ کامیاب زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…