پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں عوام کو پاکستان کے خلاف اکسایا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اور سرسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بہت عزت اور پیار دیا جاتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے کے لئے عوام کو اکسایا جاتا ہے۔بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم نہ کرنے دیئے جانا بہت افسوس کی بات ہے حالانکہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات کو فنکاروں کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنایا جانا چاہئے،

مزید پڑھئے:سعودی شہری دنیا بھر میں سوشل میڈیا سب سے زیادہ استعمال کر تے ہیں

بھارتی عوام کا اس طرح برین واش کیا جاتا ہے کہ وہ تاریخ جانے بغیر پاکستان کو اپنا دشمن ماننے لگتے ہیں۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو کسی کے بھی بہکاوے میں آئے بغیر کھلے ذہن سے آگے کی جانب دیکھنا چاہئے کیونکہ پاکستان اور وہاں کے لوگوں کے لئے اپنے دلوں میں نفرت پال کر ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا رشتہ قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بے تحاشا محبت اور عزت دی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوریاں اسی وقت کم ہوں گی جب بھارتی فنکار پاکستان جاکر وہاں کے لئے لوگوں سے میل جول بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…