منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فلم ”اک پہلی لیلا“ سو نم کے بعد سنی لیو ن بھی بیماری میں مبتلا ہو گئیں

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو ان دنوں نئی فلم ” اک پہیلی لیلا “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں گزشتہ دنوں ایک سین فلم بند کرواتے ہوئے سنی لیون کو جلدی بیماری ہوگئی۔یونی ویژن نیوز کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون سین کے جسم پر الرجی ہوگئی اور ان کے سارے جسم پر سرخ نشان پڑ گئے۔ فلم کی کاسٹ اور باقی ٹیم نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے سنی لیون کو دوا دی، اس دوران شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے رکی رہی اور جسم پر سرخ نشان ختم ہونے پر پھر سے سنی لیون نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ سنی لیون ”اک پہیلی لیلا “ کے گانے ” سیاں سپر اسٹار “ کے دوران رجنی کانت کی طرح سن گلاسز پہنے ان جیسی اداکاری کرتی بھی دیکھی جائیں گی۔سنی لیون نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی اسٹار نہیں ہیں صرف ایک عام سی لڑکی ہیں جو کام کرنا پسند کرتی ہے اور لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ارد گرد کے لوگ بھی بدلتے رہے اور پھر مجھے بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی لانا پڑی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ ” اک پہیلی لیلہ “ کے علاوہ سنی لیون دیگر فلموں ”مستی زادی‘ ٹینا اینڈ لولو اور کچھ کچھ لوچا ہے “ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ فلم ”اک پہیلی لیلا “ 10اپریل کو ریلیز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…