بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان کے منہ موڑتے ہی گمنامی میں جانے والی اداکارائیں

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ میں سلمان خان کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے لیکن اسے اتفاق ہی کہیں گے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی کئی اداکاراو¿ں کی گاڑی چل ہی نہیں پائی اور وہ گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئیں۔ فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ا ن میں سے اکثر کو سلمان نے فلم میں متعارف کرایا لیکن جیسے ہی سلمان نے ان سے منہ موڑا ، وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئیں ، ایک نظر ایسی ہی کچھ اداکاراو¿ں پرڈالتے ہیں۔

مزید پڑھئے:مہنگی ترین اداکارائیں 

بھاگیشری نے 1990 میں سلمان خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم میں نے پیار کیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سلمان خان اور بھاگیشری کی مقبولیت آسمان کو چھو گئی۔ اس کے بعد بھاگیشری نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی اور پھر ان کے ساتھ قید میں ہے بلبل اور پائل جیسی سپرفلاپ فلمیں کیں۔ اس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر فلموں سے غائب ہی ہو گئیں۔ بھومیکا چاولہ نے 2003 میں سلمان خان

  کس کو: کیمرے کے سامنے بے شرم بننا پسند ہے

کی بلاک بسٹر فلم تیرے نام سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا اگرچہ اس سے پہلے وہ کئی تیلگو فلموں میں کام کر چکی تھیں ۔ تیرے نام بڑی کامیاب رہی لیکن بھومیکا چاولہ کا کیریئر ہندی فلموں میں پروان نہیں چڑھ پایا۔انہوں نے رن، دل نے جسے اپنا کہا اور سلسلہ جیسی فلاپ فلمیں دیں۔بھومیکا نے 2007 میں اپنے یوگا گورو بھرت ٹھاکر سے شادی کر لی اور اس کے بعد وہ کسی ہندی فلم میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ مسلسل جنوبی بھارتی فلموں میں نظر آ رہی ہیں۔سنیہا اولال نے 2005 میں سلمان خان کی فلم لکی نو ٹائم فار لوسے اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کیا۔ ان کی شکل ایشوریہ رائے سے ملتی تھی جس کی وجہ سے وہ خاصی دیر تک موضوعِ بحث رہیں لیکن اس کے بعد بھی ان کا کیریئر رفتار پکڑ نہیں پایا۔ انہوں نے کچھ تامل اور تیلگو فلمیں ضرور کیں لیکن بالی ووڈ میں نہیں چل پائیں۔ زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کی فلم ویر سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ نہ تو فلم چلی اور نہ ہی زرین خان۔سلمان خان کی اس وقت کی قریبی دوست کترینہ کیف سے ان کی شکل ملنے کی وجہ سے ان کو توجہ تو ملی لیکن کامیابی نہیں۔آخری بار وہ سلمان خان کی ہی سپر ہٹ فلم ریڈی کے ایک نغمے ‘کیریکٹر ڈھیلا’ میں نظر آئیں۔گلبہار شاہ (ڈیزی شاہ )کوریوگرافر گنیش آچاریہ کی دس سال تک ڈانس اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔کچھ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرنے والی گلبہار کو بطور لیڈ ہیروئن سلمان خان نے 2013 میں اپنی ہوم پروڈکشن فلم جے ہو میں لانچ کیا۔ فلم چل گئی لیکن گلبہار کو اس کے باوجود کوئی اور کام نہیں ملا۔فی الحال ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور وہ صرف ایوارڈ فنکشنوں اور فیشن شوز کی زینت بڑھاتی نظر آتی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…