بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

چاند کا حقیقی ٹکڑا کراچی کے نیشنل میوزیم میں محفوظ

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) چاند کو صدیوں سے انسانی حیرت، جستجو اور تخیل کا مرکز سمجھا جاتا ہے،

تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چاند کا ایک حقیقی ٹکڑا کراچی میں بھی محفوظ ہے، جو آج بھی شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔کراچی کے نیشنل میوزیم آف پاکستان میں محفوظ یہ قمری پتھر دسمبر 1972 میں امریکی خلائی مشناپولو 17 کے دوران خلا باز زمین پر لائے تھے۔ یہ مشن چاند پر انسان کے اترنے اور وہاں سے نمونے زمین پر لانے کے حوالے سے تاریخ کا ایک اہم خلائی سفر سمجھا جاتا ہے۔نیشنل میوزیم میں چاند کا یہ قیمتی ٹکڑا ایک شفاف ایکریلک گولے میں محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ پاکستان کا قومی پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہ پرچم بھی اپولو 17 مشن کے دوران خلا اور چاند تک لے جایا گیا تھا۔

نیشنل میوزیم کے کیوریٹر یعقوب خان کے مطابق قمری پتھر پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور منفرد یادگار ہے، جو انسانی خلائی سفر اور سائنسی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔چاند کا یہ ٹکڑا محض ایک پتھر نہیں بلکہ انسانی جستجو، سائنسی تحقیق اور خلائی تاریخ کے یادگار باب کی علامت ہے۔ کراچی میں محفوظ یہ نایاب نمونہ نئی نسل کو خلائی تحقیق اور کائنات کے بارے میں جاننے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…