اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سال گوگل وہ رپورٹ جاری کرتی ہے جس میں پورے سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے — یعنی یہ جاننے کی کوشش ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ کن موضوعات، شخصیات یا واقعات کے بارے میں سرچ کیا۔اس سال بھی لوگ دنیا بھر میں مختلف موضوعات جیسے “ہاٹ ہنی” (گرم شہد)، “اے آئی چیٹ بوٹس” اور دیگر موضوعات پر رغبت لے کر گوگل کی طرف متوجہ ہوئے۔
ٹاپ ٹرینڈنگ نیوز کے شعبے میں Charlie Kirk ہلاکت کی خبر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی رہی، جبکہ دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب ایران اور امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن شامل رہا۔کھانے پکانے یا ریسیپی کے شعبے میں “ہاٹ ہنی” ٹاپ پر رہی، اس کے بعد “میری می چکن” اور “chimichurri” کی ترکیبوں نے دوسرے اور تیسرے نمبر حاصل کیے۔فلموں کی درجہ بندی میں اس سال ٹاپ ٹرینڈنگ تلاش شدہ فلم Anora رہی، جبکہ اس کے بعد Superman اور Minecraft Movie نے دوسرے اور تیسرے نمبر حاصل کیے۔اداکاروں کے زمرے میں، Anora کی اداکارہ Mekki Madison سب سے زیادہ سرچ کی گئیں، اس کے بعد Louis Pallman دوسرے اور Isabela Merced تیسرے نمبر پر رہیں۔کھیلوں کے زمرے میں سب سے زیادہ تلاش کردہ موضوعات میں FIFA Club World Cup پہلے، Asia Cup دوسرے اور ICC Champions Trophy تیسرے نمبر پر رہے۔















































