جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ہڑپہ میں 16ویں صدی کی قدیم سرائے دریافت، قیمتی نوادرات بھی برآمد

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہڑپہ میں 16ویں صدی کی ایک قدیم سرائے کے آثار دریافت کر لیے گئے ہیں۔سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ اس دریافت نے برصغیر کے پرانے ڈاک نظام اور مسافروں کی رہائش سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھدائی کے دوران سرائے کے ساتھ آرام کے مقامات اور پانی کا ایک تالاب بھی ملا ہے، جبکہ جگہ جگہ سے مختلف نوادرات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

برآمد شدہ نوادرات میں مٹی سے بنی چھوٹی مورتیاں، کھلونوں کی گاڑیاں اور چوڑیوں کے ٹکڑے شامل ہیں، جو اس وقت کی روزمرہ زندگی اور تہذیب کی جھلک دکھاتے ہیں۔ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے چار بڑے تاریخی مقامات پر کھدائی کے لیے 800 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہڑپہ سے ملنے والی یہ نئی دریافت شیر شاہ سوری کے دور کے ڈاک اور سفر کے نظام کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ اس سے خطے کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو مزید اجاگر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…