ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قدیم انسان بچوں کو کھاتے تھے، تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 1  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اسپین کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں سال قبل ابتدائی انسان اپنی ہی نسل کے بچوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ یہ دعویٰ شمالی اسپین کی گران ڈولینا نامی غار میں کی گئی ایک حالیہ کھدائی کے دوران سامنے آیا، جہاں ایک دو سے چار سالہ بچے کی گردن کی ہڈی دریافت ہوئی ہے۔

Catalan Institute of Human Paleoecology and Social Evolution (IPHES) سے وابستہ ماہرین کے مطابق، اس ہڈی پر واضح طور پر تیز دھار ہتھیار سے کاٹے جانے کے نشانات موجود ہیں، جو اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ بچے کو جان بوجھ کر ذبح کیا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بچہ اُن قدیم انسانوں کی نسل سے تھا جو موجودہ انسانی نسل کے ابتدائی آبا و اجداد سمجھے جاتے ہیں۔ ہڈی پر پائے جانے والے نشانات اس بات کے براہِ راست ثبوت ہیں کہ بچے کو شکار کی مانند کاٹا اور ممکنہ طور پر کھایا گیا۔

اگرچہ ماضی میں انسانوں کی جانب سے آدم خوری (Cannibalism) کے شواہد ملے ہیں، لیکن کسی بچے کو اس انداز میں نشانہ بنانے کی مثال نہایت کم اور غیر معمولی ہے۔ اگر اس نئی دریافت کی مزید توثیق ہو جاتی ہے تو یہ دنیا میں بچوں کی آدم خوری کا سب سے قدیم واقعہ قرار پائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ انسان 8 سے 12 لاکھ سال پہلے زمین پر موجود تھے۔ ان کا جسمانی قد چھوٹا، ساخت مضبوط جبکہ دماغ کا سائز موجودہ انسانوں کی نسبت کم تھا۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ یہ دریافت اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ قدیم انسان خوراک کی کمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنی ہی نسل کے افراد کو کھانے پر مجبور تھے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہر نئی کھوج ہمیں ابتدائی انسانی زندگی، ان کے طرزِ عمل اور مرنے والوں سے متعلق ان کے رویے کو ازسرِ نو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ حیران کن دریافت نہ صرف انسان کی تاریخی نفسیات اور معاشرتی رویوں پر روشنی ڈالتی ہے، بلکہ انسانی تہذیب کے ابتدائی ادوار میں جینے اور بقا کے لیے اختیار کیے گئے انتہائی اقدامات کو بھی آشکار کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…