منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سمندری کچھوئوں میں خفیہ جی پی ایس، سائنسدانوں نے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 18  فروری‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)سائنسدانوں نے لوگر ہیڈ سمندری کچھووں کی صلاحیت کا پتہ لگا لیا کہ کس طرح یہ کچھوے مختلف مقناطیسی سگنیچرز کی مدد سے دنیا کے مختلف علاقوں کو پہچان لیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں واقع نارتھ کیرولائنا یونی ورسٹی کے ریسرچرز پہلی بار اس حوالے سے ٹھوس ثبوت سامنے لائے ہیں جن کے مطابق لوگر ہیڈ سمندری کچھوے یہ معلوم کر سکتے اور سمجھ سکتے کہ کسی مخصوص علاقے میں پایا جانے والا میگنیٹک سگنیچر کیسا ہے۔

لوگر ہیڈ سمندری کچھوے دنیا بھر میں دور دراز سفر کرنے کے حوالوں سے مشہور ہیں، اس دریافت سے پہلے سائنس دانوں کا یہ خیال ضرور تھا لیکن اس تحقیق کے بعد ان کے گمان کو سائنسی بنیاد مل گئی ہے۔اس حوالے سے تحقیق کرنے والی کیالا گارفورتھ نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے مختلف جانور مختلف علاقوں میں پائے جانے والے میگنیٹک سگنیچرز سے ان علاقوں کی پہچان کر سکتے ہیں۔ایک تجربے کے ذیعے یہ جانچا گیا کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے مختلف مقناتیسی فیلڈز کے ذریعے اس بارے میں جان جاتے ہیں کہ کس علاقے میں ان کو غذا ملے گی۔ان کچھووں میں اپنے چارے کے حوالے سے قابلِ ذکر حد تک بہترین سمندری درستگی پائی گئی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…