کراچی(این این آئی)رواں ماہ آسمان میں سیاروں کی پریڈ دکھائی دے گی، جس میں 6 سیاروں کی قطار 21 جنوری سے آسمان کی زینت بنے گی۔ ماہرین فلکیات کے نزدیک 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کا آسمان میں اقتدار میں دکھائی دینا سیاروں کی قطار کہلاتا ہے۔ سیاروں کی قطار کا دل کش فلکیاتی منظر جنوری کے آخری عشرے سے فروری کے وسط تک آسمان کو زینت بخشے گا، 25 جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔
جبکہ مطلع صاف اور آلودگی سے پاک ہونے کی صورت میں سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل قطار میں دکھائی دیں گے۔ 6 میں سے 4 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل انسانی آنکھ سے بھی دیکھے جائیں گے، جبکہ سیاروں اور اجرام فلکی کی شناخت اور تلاش کے لیے اسٹار گیزنگ ایپس بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔یادرہے کہ سیاروں کی قطار میں سب سے پہلے مریخ، زہرہ، مشتری اور پھر زحل دکھائی دیں گے۔