نئی د ہلی (این این آئی)سائنس تیزی کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور آئے روز مختلف ہوش اڑانے دینے والی تحقیق سامنے آرہی ہیں۔وہیں اب ایک نئی دریافت نے سائنسی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ سائنس دانوں نے منفی وقت کے شواہد دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے حیران کن انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وقت کی منفی قسم حقیقت میں موجود ہے۔انہوں نے ایک کوانٹم تجربے میں یہ ظاہر کیا کہ روشنی کسی مادے میں داخل ہونے سے قبل ہی اس سے باہر آتی دکھائی دے سکتی ہے۔ یہ اس کے خلاف ہے جو زیادہ تر سائنس دانوں نے طویل عرصے سے وقت کے بارے میں سوچ رکھا تھا۔ اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں، مگر چند سائنسدانوں کا شبہ ہے۔