منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

چاند زمین سے دور ہو رہا ہے، جلد ہی دن کا دورانیہ 25 گھنٹے ہو سکتا ہے، ریسرچ

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چاند زمین سے تقریبا 3.8 سینٹی میٹر فی سال کی رفتار سے دور ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ کہ زمین اور چاند کے درمیان اس بڑھتے فاصلے سے دونوں سیاروں کے دنوں کے دورانیے(گھنٹوں) پر واضح اثر پڑے گا۔زمین پر ایک دن کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے، چاند سست روی سے زمین سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں زمین پر ایک دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔

یہ دعوی چند عرصہ قبل امریکا میں کی جانے والی تحقیق اور اس سے متعلق جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے نتائج میں کیا گیا۔مذکورہ تحقیق وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی میں کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ چاند اربوں سال سے زمین کے آسمان پر روشن ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ چاند ہر سال 3.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور جا رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 20 کروڑ برسوں میں زمین کے دن کا دورانیہ 25 گھنٹوں کا ہو جائے گا۔تحقیق کے نتائج میں ماضی سے متعلق دعوی کیا گیا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ سال قبل زمین کے ایک دن کا دورانیہ 18 گھنٹوں کا ہوتا تھا۔محققین نے کہا کہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ بڑھ جانے کے نتیجے میں چاند کی رفتار بھی زمین کے گھومنے میں زیادہ سست روی کا شکار ہو جائے گی جس کے سبب زمین کے دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…