ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان کے شریک بانی ریڈ ہوف مین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں آئندہ 10 سال تک 9 سے 5 بجے تک کی جانے والی عام ملازمتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ایک ویڈیو میں لنکڈ ان کے شریک بانی نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے موجودہ عہد کی ورک فورس بہت زیادہ متاثر ہوگی اور روایتی ملازمتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کے خیال میں مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ لوگ ایک معاہدے کے تحت متعدد کمپنیوں کے مختلف شعبوں میں بیک وقت کام کریں گے۔، یعنی جاب سکیورٹی بہت کم ہوگی۔یہ پہلا موقع نہیں جب لنکڈ ان کے شریک بانی کے پیشگوئی کی ہے، اس سے قبل ماضی میں بھی وہ متعدد بار پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔

انہوں نے ماضی میں سوشل میڈیا کے انقلاب کی پیشگوئی کی تھی جو اب درست ثابت ہوچکی ہے۔اسی طرح انہوں نے 1997 میں اے آئی ٹیکنالوجی کے انقلاب کی پیشگوئی بھی کی تھی۔ریڈ ہوف مین کے مطابق اے آئی میں پیشرفت کی رفتار حیران کن ہے اور چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے جانے کے کچھ عرصے بعد ہی دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتیں بیکار ہوگئیں جبکہ متعدد کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو اے آئی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینا شروع کردی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…