منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

20 کروڑ ایکس صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سائبر ماہرین نے ایک انتہائی بڑے ڈیٹا لیک کی نشاندہی کی ہے جو 20 کروڑ ایکس (صابقہ ٹوئٹر) صارفین کے 9.4 جی بی ڈیٹا پر مشتمل ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ سائبر سیکیورٹی کے متعلق خبریں اور تجزیے شائع کرنے والے ادارے سائبر پریس کے محققین کے مطابق یہ لیک حالیہ وقتوں میں ہونے والے بڑے ڈیٹا لیکس میں سے ایک ہے جو صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے۔

لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریس، نام اور ایکس اکانٹ کی تفصیلات شامل ہیں جو صارفین کو فشنگ حملوں، شناخت کے چرائے جانے (انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی شناختی معلومات کا استعمال کیا جانا) اور سوشل انجینئرنگ اسکیم کا آسان ہدف بنا سکتی ہیں۔سائبر مجرمان اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ای میلز اور ان سے جڑے سسٹم کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔یہ ڈیٹا لیک سب سے پہلے معروف ہیکنگ فورم پر رپورٹ ہوا۔ مشوپا نامی ایک صارف نے 7 جولائی 2024 کو اس وسیع ڈیٹا بیس کو جاری کرنے کے لیے نیا اکانٹ بنایا۔یہ ڈیٹا 10 فائلوں پر مشتمل ہے اور ہر فائل میں 1 جی بی کا ڈیٹا ہے جس کو کوئی بھی ڈان لوڈ کر سکتا ہے۔ڈیٹا لیک کے متعلق ادارے نے ایکس سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم، کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…