جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایکس پر فحش مواد کی اجازت ،فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس نے دو روز قبل اعلان کردیا ہے کہ اب وہ باضابطہ طور پر کسی بھی جنسی یا فحش مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس طرح کی ویڈیوز، تصاویر، یا اشتہارات پہلے ہی ایکس پر پھیل چکی ہیں۔ ایکس یا سابق ٹوئٹر کے حوالے سے اس اقدام نے بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا کردیا ہے۔

لیکن X پالیسی کے مطابق اس بار نیا کیا ہے، وہ یہ ہے کہ کسی بھی پوسٹ پر فحش مواد کے خلاف وارننگ کے طور پر بالغوں کا مواد کا فقرہ ظاہر ہوگا۔ اس لیے دلچسپی رکھنے والوں کو پوسٹ دیکھنے کے لیے اس پر کلک کرنا ہوگا۔وہ صارفین جن کی عمر 18 سال سے کم ہے یا جنہوں نے اپنی تاریخ پیدائش ایکس کو فراہم نہیں کی ہے وہ بھی اس مواد کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ امریکی اخبار نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جو افراد حساس مواد نہیں دکھانا چاہتے وہ اپنی سیٹنگ کو اسی کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔دریں اثنا ایکس نے تبدیلیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…