ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دْگنی کردی

datetime 9  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور نئے پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گوگل نے ایک نئے کورس اے آئی ایسنشلز کا آغاز کیا ہے ، جو مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے سرچ انجن سال 2024 میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا، سرچ انجن نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے 2 نئے پروگرام شامل کیے ہیں۔رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے، یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا۔

اس کورس میں خیالات پر غور کرنے اور روز مرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے اے آئی ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28 فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، 24 فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی۔پاکستان کے لیے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ‘گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اقدام کے صورت میں ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اسکالرشپس اور تربیتی پروگراموں کو نہ صرف نوجوان پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے بلکہ اْنہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے بھی تیار کیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…